ابنا: پوليس کے مطابق اورنگي ٹاون ميں نامعلوم سمت سے آنے والي گولي سے ايک شخص زخمي ہوا اور اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گيا. منگھو پير ميں فائرنگ سے ايک شخص ہلاک ہوگيا،اورنگي کے علاقے علي گڑھ بازار ميں نا معلوم افراد کي فائرنگ ايک شخص ہلاک ہوگيا جبکہ گلستان جوہر ميں نامعلوم افراد کي فائرنگ سے 30 سالہ عبدالقيوم ہلاک ہوگيا. اولڈسٹي ايريا کے علاقے نيپئر سے ايک شخص کي لاش ملي ہے ،جسے اغواء کرنے کے بعد قتل کرکے پھينکا گيا تھا،اس سے قبل کورنگي نمبر ڈھائي ميں ذاتي نوعيت کے جھگٹرے ميں ايک شخص ہلاک ہوگيا،جامع کلاتھ مارکيٹ کے قريب مسلح افراد نے ايک شخص کو سر ميں گولي مار کر شديد زخمي کرديا،زخمي ہونے والے شخص کے ہاتھ بھي رسيوں سے بندھے ہوئے تھے،ادھر سپرہائي وے لنگ روڈ کے قريب نامعلوم افراد کي فائرنگ سے ايک شخص زخمي ہوگيا. .......
/169